BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.87 Decreased By ▼ -2.29 (-2.46%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -5.94 (-2.62%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.76 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.76 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر 278.77 روپے پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ایشیا میں تجارت کے آغاز پر ین مستحکم رہا اور گزشتہ ہفتے کرنسی کو مضبوط بنانے کیلئے حکام کی جانب سے مبینہ مداخلت کے بعد ہونے والے اتار چڑھاؤ کے چند سیشنز کے بعد اس کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

ڈالر کے مقابلے ین کی قدر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 156.885 پر آگیا، اس سے قبل گزشتہ ایک ماہ کے دوران جاپانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.4 فیصد بہتری دیکھی گئی تھی۔ یہ اضافہ تقریباً مکمل طور پر جمعرات کو ہونے والی اس پیشرفت کا نتیجہ ہے جب بڑے پیمانے پر یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ حکام نے (ین کو سہارا دینے کے لیے) مارکیٹ میں مداخلت کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ امریکہ پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کرے گا، تجارت کے آغاز پر مارکیٹیں محتاط رہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسے ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ میں غیر جانبدار ممالک کی مدد کیلئے ایک انسانی ہمدردی کا اقدام قرار دیا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس 98.144 پر مستحکم رہا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.1 فیصد اضافے کیساتھ 0.7211 ڈالر پر پہنچ گیا جب کہ نیوزی لینڈ کا کیوی ڈالر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5905 ڈالر پر آگیا۔

تیل کی قیمتیں پیر کو اس وقت کچھ کم ہوئیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کی مدد کی کوشش شروع کرے گا، تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار رہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 6 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 108.11 ڈالر فی بیرل پر آگئے جب کہ جمعہ کو اس کی قیمت میں 2.23 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 101.50 ڈالر فی بیرل رہی جو جمعہ کو 3.13 ڈالر کی کمی کے بعد مزید 44 سینٹ یا 0.4 فیصد گرگئی۔

Comments

200 حروف