دنیا
امریکا کا ایران کی نئی امن مذاکراتی تجویز پر تبصرہ کرنے سے انکار
- مذاکرات اس لیے جاری ہیں تاکہ امریکا کی قلیل اور طویل المدتی قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے. اینا کیلی
وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجویز سے متعلق نجی سفارتی گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے رائٹرز کو بتایا، ”ہم نجی سفارتی گفتگو کی تفصیلات بیان نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور مذاکرات امریکا کی قلیل اور طویل المدتی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔“





















Comments