BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا خدشہ، سونا ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن

  • عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,620.57 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی
شائع اپ ڈیٹ

محدود تجارتی سرگرمیوں کے باعث جمعہ کو سونے کی قیمت مستحکم رہی تاہم یہ ہفتہ وار بنیادوں پر کمی کی جانب گامزن ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کے خدشات کو جنم دیا ہے جس سے شرح سود میں طویل عرصے تک اضافے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,620.57 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی تاہم یہ ہفتہ وار بنیادوں پر 1.8 فیصد خسارے کی جانب گامزن ہے جبکہ بدھ کو قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئی تھیں۔ دوسری جانب جون کی ڈلیوری کیلئے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,632.70 ڈالر پر آگئی۔

کائل روڈا کا کہنا ہے کہ ایشیائی سیشن کے دوران عوامی تعطیلات (چھٹیوں) کی وجہ سے مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں کافی محدود رہیں گی، اس لیے ہم فی الوقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں یا کم از کم کسی ایسے نئے محرک کا انتظار کررہے ہیں جو مارکیٹ کو کسی واضح سمت کی طرف لے جاسکے۔

سونے کے سب سے بڑے خریدار ممالک چین اور بھارت میں عوامی تعطیل کے باعث مالیاتی مارکیٹیں بند ہیں۔

دوسری جانب ایران نے جمعرات کو اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ حملے کیے تو وہ امریکی ٹھکانوں پر طویل اور تکلیف دہ حملوں سے جواب دے گا، ساتھ ہی تہران نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کے دعوے کو بھی دہرایا۔

ایران کے تنازع کو حل کرنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہونے کے باعث برینٹ کروڈ کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔

ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مارچ کے دوران امریکہ میں مہنگائی کی شرح تیز ہوگئی ہے، اس صورتحال نے ان توقعات کو مزید تقویت دی ہے کہ فیڈرل ریزرو شرحِ سود کو اگلے سال تک برقرار رکھ سکتا ہے۔

عالمی بروکریج ہاؤسز بھی 2026 میں شرحِ سود میں دو بار کمی کی اپنی ابتدائی توقعات سے بتدریج پیچھے ہٹ گئے اور اب ماہرین کی پیش گوئیاں منقسم ہیں کہ آیا مہنگائی کے برقرار خطرات اور پالیسی سازوں کی محتاط حکمتِ عملی کے باعث شرح سود میں کچھ کمی ہوگی یا بالکل نہیں۔

یورپی سنٹرل بینک اور بینک آف انگلینڈ نے بھی جمعرات کو شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں امریکی فیڈرل ریزرو اور بینک آف جاپان نے بھی شرحِ سود کو برقرار رکھا تھا تاہم ان تمام اداروں نے مہنگائی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اگرچہ سونے کو روایتی طور پر مہنگائی کے خلاف ایک حفاظتی ڈھال سمجھا جاتا ہے لیکن قیمتوں کے دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑھائی گئی شرح سود سونے کی کشش کو کم کردیتی ہے کیونکہ سونا ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس پر کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,980.15 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب پلیڈیم کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,527.29 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف