BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.77 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور روپیہ 0.01 فیصد تک تگڑا ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.77 پر بند ہوا۔

قبل ازیں بدھ کو مقامی کرنسی 278.80 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر دو ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہی۔

بدھ کو 0.3 فیصد اضافے کے بعد ڈالر انڈیکس 98.852 پر مستحکم رہا جو 13 اپریل کے بعد اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ ایشیائی مارکیٹ میں اب تک یورو 1.1689 ڈالر اور پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.34877 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے ہیں اور ان دونوں کی قدر میں تقریباً 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید برآں جمعرات کو برینٹ کروڈ (خام تیل) کی قیمتیں چار سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ ان خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے کہ امریکہ-ایران جنگ شدت اختیار کرسکتی ہے اور مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کا سبب بن سکتی ہے جو عالمی معاشی نمو کو متاثر کر سکتا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 4.28 ڈالر یا 3.63 فیصد اضافے کے ساتھ 122.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ اس سے قبل کاروبار کے دوران یہ 126.41 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو چکے تھے جو 9 مارچ 2022 کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔

جون کا کنٹریکٹ (معاہدہ) جس میں مسلسل نویں دن اضافہ دیکھا گیا ہے، جمعرات کو ختم ہورہا ہے۔ زیادہ فعال جولائی کا کنٹریکٹ 2.05 ڈالر یا 1.86 فیصد اضافے کے ساتھ 112.49 ڈالر پر رہا۔

Comments

200 حروف