پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گیا
- 222 رنز کا تعاقب میں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 222 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محسن ریاض 25، عماد وسیم 22، ڈیوون کانوے20، حیدر علی 8، کرس گرین 8، کپتان شاداب خان 6، سلمان مرزا 5، مارک چیپمین 4 اور فہیم اشرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاورزلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 جب کہ محمد باسط اور سفیان مقیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
پشاورزلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35، ایرون ہارڈی 20، مائیکل بریسویل 2، عبدالصمد 0 اور فرحان یوسف 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔























Comments