BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

دو سالہ تاخیر کے بعد 35 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری

  • نوٹیفکیشن کا اجرا رواں ہفتے متوقع، پی پی ایم اے، مزید 45 ادویات اب بھی حکومت کے گرین سگنل کی منتظر ہیں
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے طویل انتظار کے بعد 35 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس سے پاکستان میں کینسر، امراضِ قلب، ٹائیفائیڈ اور مختلف ویکسینز سمیت جدید ضروری ادویات کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے مطابق اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن رواں ہفتے متوقع ہے۔

پی پی ایم اے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا اور کابینہ سمیت وزیراعظم شہباز شریف کو ان ادویات کی فوری دستیابی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قیمتوں کی منظوری میں تاخیر سے نہ صرف سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے بلکہ مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ اس فیصلے سے ان اہم علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی ممکن ہو سکے گی جو طویل عرصے سے قیمتوں کے تعین نہ ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں، جس کے باعث مریض غیر منظم اور مہنگی اسمگل شدہ ادویات کے استعمال پر مجبور تھے۔

صنعت کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ان ادویات کی قیمتوں کی منظوری گزشتہ دو سال سے التوا کا شکار تھی۔ اگرچہ 35 ادویات کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم اب بھی 45 کے قریب مزید ادویات گرین سگنل کی منتظر ہیں، جن کے بارے میں توقع ہے کہ وفاقی کابینہ جلد فیصلہ کرے گی۔ سابق چیئرمین توقیر الحق کا کہنا ہے کہ ان ادویات کی دستیابی سے سب سے بڑا فائدہ مریضوں کو ہوگا جنہیں اب کینسر اور دل کے امراض کے لیے سستا اور جدید علاج میسر آئے گا، کیونکہ پہلے یہی ادویات 10 گنا زائد قیمت پر درآمد کرنا پڑتی تھیں۔ ان ادویات میں ٹائیفائیڈ، پولیو اور نموکوکل کی ویکسینز کے علاوہ ربیز امیونوگلوبلین اور سیماگلوٹائڈ جیسی اہم تھراپیز بھی شامل ہیں۔

Comments

200 حروف