BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Increased By (0.35%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.13%)
BAFL 58.38 Increased By ▲ 0.22 (0.38%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 34.75 Increased By ▲ 0.35 (1.02%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.31 (-2.36%)
DFML 18.60 Increased By ▲ 0.20 (1.09%)
DGKC 213.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.06%)
FABL 99.84 Increased By ▲ 0.28 (0.28%)
FCCL 57.72 Decreased By ▼ -0.34 (-0.59%)
FFL 16.30 Increased By ▲ 0.07 (0.43%)
GGL 24.17 Increased By ▲ 0.19 (0.79%)
HBL 331.50 Decreased By ▼ -6.66 (-1.97%)
HUBC 214.00 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.13 (-1.23%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.78 Increased By ▲ 0.11 (0.4%)
MLCF 102.45 Decreased By ▼ -0.30 (-0.29%)
OGDC 319.49 Increased By ▲ 0.57 (0.18%)
PAEL 43.12 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 277.00 Increased By ▲ 4.00 (1.47%)
PPL 230.50 Increased By ▲ 1.05 (0.46%)
PRL 68.86 Decreased By ▼ -1.94 (-2.74%)
SNGP 104.60 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 27.65 Increased By ▲ 0.24 (0.88%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.06 (0.7%)
TPLP 15.71 Decreased By ▼ -0.05 (-0.32%)
TRG 60.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.23%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

روسی حملے، یوکرین کے مختلف علاقوں میں 10 افراد ہلاک

  • یوکرینی حکام نے روس پر شہری اور توانائی تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

روسی افواج نے ہفتے کے روز جنوب مشرقی یوکرینی شہر دنیپرو پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے شدید حملے کیے، جن میں دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

صوبائی گورنر اولیکساندر ہانزا کے مطابق شہر میں ہونے والے مختلف حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے۔ رات کے ابتدائی حملے میں ایک رہائشی عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا جس کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئیں۔

بعد ازاں دن کے وقت جب ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف تھیں تو دوسرا حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ شام کے وقت مزید حملوں میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

گورنر نے کہا کہ 20 گھنٹوں سے زائد عرصے تک شہر پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جاتے رہے، جن کا ہدف رہائشی علاقے تھے۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے 619 ڈرونز اور 47 میزائل فائر کیے جن میں سے بڑی تعداد کو مار گرایا گیا۔

یوکرینی حکام نے روس پر شہری اور توانائی تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے فضائی دفاعی نظام مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف