BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مہنگائی بڑھنے کے خدشات میں اضافہ، سونے کی قیمتوں میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 4,705.09 ڈالر فی اونس پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ کمی دیکھی گئی، کیونکہ تیل کی بلند قیمتوں نے افراطِ زر کے خدشات کو بڑھا دیا ہے اور شرحِ سود کے طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کے جذبات پر دباؤ ڈالا ہے۔

اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 4,705.09 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ جون کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,722.10 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہی، جس کی وجہ امریکہ میں پیٹرول اور ڈسٹلیٹ کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات ہیں۔ ماہرین کے مطابق تیل کی بلند قیمتیں ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے شرحِ سود میں کمی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

تجزیہ کار ٹِم واٹرر کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے خدشات کو نمایاں کر رہا ہے، جس کے باعث سونا دباؤ میں ہے کیونکہ بلند شرحِ سود میں سرمایہ کاری آمدنی دینے والے اثاثے زیادہ پرکشش ہو جاتے ہیں۔

ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے جہاں ایران نے بدھ کو دو بحری جہازوں کو تحویل میں لیا، جبکہ امریکہ نے بحری ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے جب ناکہ بندی ختم کی جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل کشیدگی عالمی معیشت میں مہنگائی کے دباؤ کو بڑھا سکتی ہے، جس سے قیمتی دھاتوں پر بھی اثر پڑے گا۔ اسی دوران چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف