BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-1.25%)
KSE100 Decreased By (-0.62%)
KSE30 Decreased By (-0.58%)
BAFL 56.77 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.44%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.49 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.25 Decreased By ▼ -0.38 (-1.07%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.49 Decreased By ▼ -2.72 (-1.12%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -5.41 (-2.38%)
PRL 91.51 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پی ٹی اے کا غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس کے خلاف کارروائی

  • پی ٹی اے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قومی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے ،بیان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

پی ٹی اے نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مواد ہٹوا دیا۔

اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر ان ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جوغیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی فروخت میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے نشاندہی کردہ مواد تک رسائی روکنے کے لیے ضروری نافذ العمل اقدامات کیے۔ متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ رپورٹ شدہ پیجز اور گروپس کو جلد از جلد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اس معاملے کی فعال پیروی کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قومی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق بروقت کارروائی جاری رکھے گی۔

اس دوران مقامی دوا سازوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اسمگل شدہ اور جعلی ادویات کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے گزشتہ ایک سال کے دوران کینسر، دل اور بلڈ پریشر سمیت دیگر نئی اور جدید ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔

دوا سازوں کے مطابق انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 80 سے 90 ادویات کی ریٹیل قیمتیں مقرر کرنے کے لیے حکومت کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)اور متعلقہ پرائسنگ کمیٹی نئی ادویات متعارف کرانے کے لیے قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، تاہم وفاقی کابینہ کی جانب سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے جس میں کافی طویل عرصہ لگ رہا ہے۔

Comments

200 حروف