BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے سامنے روپے کی پیش قدمی جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.87 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی اور اس میں 0.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.87 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 278.90 روپے پر بند ہوا تھا۔

بدھ کو ایشیائی تجارت کے آغاز میں امریکی ڈالر مستحکم رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کے اعلان پر پائے جانے والے شکوک و شبہات نے محفوظ ترین کرنسی کی مانگ میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 98.415 پر مستحکم رہا جو 13 اپریل کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

ویسٹ پیک کے تجزیہ کاروں نے ایک تحقیقی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے نئی بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ میں خطرے سے بچنے کا ایک معمولی رجحان دیکھا گیا۔

جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد زیادہ تر دیگر کرنسیوں کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یورو 1.1739 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ پاؤنڈ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3519 ڈالر پر رہا۔ آسٹریلوی ڈالر معمولی تبدیلی کے ساتھ 0.7152 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر 0.5894 ڈالر پر مستحکم رہا۔

جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ 159.26 ین پر آگیا۔ اس کی وجہ جاپان سے موصول ہونے والے وہ اعدادوشمار ہیں جن کے مطابق خلیجی تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود جاپان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں ماہ بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا بدھ کو ایشیائی تجارت کے آغاز پر قیمتوں میں تقریباً 1 ڈالر کے اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 04:38 بجے برینٹ کروڈ کے سودے 3 سینٹ یا 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 98.51 ڈالر فی بیرل پر ہورہے تھے، جبکہ اس سے قبل سیشن کے دوران قیمت 99.38 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13 سینٹ یا 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 89.53 ڈالر پر دیکھے گئے جبکہ آغاز میں قیمت 90.71 ڈالر تک چلی گئی تھی۔

منگل کو دونوں بینچ مارک کنٹریکٹس کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف