BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ابھیشیک شرما کی جارحانہ بیٹنگ، حیدرآباد نے دہلی کیپٹلز کو دھول چٹا دی

  • 25 سالہ بلے باز کی 68 گیندوں پر 135 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز، آئی پی ایل تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور
شائع اپ ڈیٹ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں منگل کو سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز ابھیشیک شرما چھائے رہے، جنہوں نے دہلی کیپٹلز کے خلاف دھواں دھار سنچری جڑ کر اپنی ٹیم کو 47 رنز سے فتح دلوا دی۔

25 سالہ ابھیشیک شرما نے محض 68 گیندوں پر 10 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور ہے، جس کی بدولت حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 242 رنز کا ہمالیہ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 195 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے کہا جس طرح ہم نے آغاز کیا، ہمارا ایک منصوبہ تھا لیکن وکٹ تھوڑی سست تھی۔ میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ 20 اوورز مکمل ہونے سے پہلے آپ کسی ہدف کو یقینی نہیں کہہ سکتے، میں بس شائقین کو محظوظ کرنا چاہتا تھا۔

گزشتہ دو سیزن سے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بہترین شراکت داری کرنے والے ابھیشیک نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے انہیں کھل کر کھیلنے کا اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے پاور پلے میں اپنی صلاحیتیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے کپتان اور کوچ کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔ 2024 سے ٹیم کا جو ماحول بنا ہے وہ ہمارے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور ہفتے کو اس کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔

Comments

200 حروف