BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ورما کی سنچری نے ممبئی کی لڑکھڑاتی آئی پی ایل مہم میں نئی جان پھونک دی

  • تلک ورما کا رواں سیزن میں سابقہ بہترین اسکور 20 تھا، 23 سالہ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ بالکل صحیح وقت پر فارم میں واپس آئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

مسلسل چار میچوں میں شکست کے بھنور میں پھنسی ممبئی انڈینز کو اپنی آئی پی ایل مہم میں نئی جان پھونکنے کے لیے کسی غیر معمولی کارکردگی کی ضرورت تھی اور بلے باز تلک ورما نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری داغ کر ٹیم کو وہی سہارا فراہم کر دیا۔

مڈل آرڈر بلے باز نے صرف 45 گیندوں پر 101 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پانچ بار کی چیمپئن ٹیم کو 99 رنز سے فتح دلائی، جس کی بدولت ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن سے نکل کر ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔

رواں سیزن میں تلک ورما کا اب تک کا بہترین اسکور صرف 20 تھا اور 23 سالہ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ بالکل صحیح وقت پر فارم میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی سنچری ہمیشہ یادگار ہوتی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ ٹیم کے لیے اس کی اہمیت بہت زیادہ تھی۔ اب ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں بچا، ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔

نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتے ہوئے ورما نے اپنی پہلی 22 گیندوں پر صرف 19 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے ایسی رفتار پکڑی کہ محض 45 گیندوں پر اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری مکمل کر لی۔ گزشتہ پانچ اننگز میں ایک بھی چھکا نہ لگانے والے ورما نے گجرات کے مضبوط بولنگ اٹیک جس میں محمد سراج، کگیسو رباڈا اور راشد خان شامل تھے کے خلاف سات بلند و بالا چھکے لگائے۔

انہوں نے اپنی اننگز کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے پانچ میچوں میں مجھے کریز پر زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا تھا، اس لیے میں یہی سوچ کر آیا تھا کہ آج مجھے وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔ اگر آپ میری پہلی 20 گیندیں دیکھیں تو میں ہر گیند کو دیکھ کر کھیل رہا تھا، لیکن جب میں نے چند گیندیں فیس کر لیں تو مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ آ گیا۔ میں نے خود کو پرسکون رکھا اور اپنی بنیادی تکنیک پر توجہ دی۔ میرے پاس ہر طرح کے شاٹس موجود ہیں، جب ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے تو میں انہیں استعمال کر سکتا ہوں۔

ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا، جنہوں نے ورما کے ساتھ 81 رنز کی شراکت میں معاون کا کردار ادا کیا انہیں اپنے ساتھی کھلاڑی کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں تھا۔ پانڈیا نے کہا میں اسے صرف یہی کہتا رہا کہ تم نے بس گیند کو دیکھنا ہے اور ہٹ لگانی ہے، کیونکہ میرا یہ پختہ ایمان ہے کہ جس طرح گیند اس کے بلے سے نکلتی ہے وہ واقعی کمال ہے۔

Comments

200 حروف