BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

فلک فوڈز میں نئی سرمایہ کاری، میٹکو فوڈز بورڈ نےگرین سگنل دے دیا

  • کمپنی ایف ایف ایل میں اپنی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ برقرار رکھے گی
شائع اپ ڈیٹ

میٹکو فوڈز لمیٹڈ (ایم ایف ایل) نے منگل کو کہا ہے کہ اس کے بورڈ نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی فلک فوڈز لمیٹڈ (ایف ایف ایل) میں اضافی فنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جو کہ پر ویلیو (اصل قیمت) پر رائٹ ایشو کے ذریعے جاری کردہ نئے حصص (شیئرز) خرید کر کی جائے گی۔

اس حوالے سے چاول برآمد کرنے والی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق بورڈ نے کمپنی کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ تحصیل کامونکی، ضلع گوجرانوالہ میں واقع اپنی 3.47 ایکڑ (27.76 کنال) پر مشتمل غیر منقولہ جائیداد، بشمول وہاں تعمیر شدہ عمارت اور نصب شدہ پلانٹ، مشینری اور آلات، فلک فوڈز لمیٹڈ (ایف ایف ایل) کو نقد رقم کے عوض فروخت کردے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فلک فوڈز لمیٹڈ (ایف ایف ایل) رائٹ ایشو کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کے بعد اس بزنس یونٹ کی منتقلی کی رقم ادا کرے گی۔

کمپنی ایف ایف ایل میں اپنی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ برقرار رکھے گی۔

میٹکو فوڈز لمیٹڈ کو 1964 میں میٹکو رائس پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 1990 میں اسے پاکستان میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ کیا گیا۔

کمپنی بنیادی طور پر چاول، رائس پروٹین، رائس گلوکوز، پنک سالٹ ، مصالحہ جات، ڈیزرٹ مکس وغیرہ کی پروسیسنگ اور برآمدات کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

یہ ملک کے سب سے بڑے چاول برآمد کنندگان میں سے ایک ہے جو اپنے فلیگ شپ برانڈ فلک کو دنیا بھر کے 65 سے زائد ممالک میں برآمد کررہا ہے۔

Comments

200 حروف