پاکستان سپر لیگ الیون : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- گلیڈی ایٹرز نے 135رنز کا ہدف 16.2اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
پاکستان سپر لیگ الیون میں لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم 19.5اوورزمیں 134رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
اوپنرز محمد نعیم 4 اور فخر زمان 20رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 17 ، اسالنکا 6 اور محمد فائق 2رنز بناسکے۔ حسیب اللہ 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہاندار خان اور عثمان طارق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف کے حصے میں دو اور ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135رنز کا ہدف 16.2اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
شامل حسین صفر اور سعود شکیل ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ رائلی روسو اور حسن نواز کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
روسو نے نصف سنچری سکور کی اور 60رنز پر ناقابل شکست رہے۔ حسن نواز 49رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔






















Comments