BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

آبنائے ہرمز کھولنے کے ایرانی اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

  • برینٹ کروڈ فیوچرز 11.12 ڈالر یا 11.2 فیصد کی گراوٹ کے بعد 88.27 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مناسبت سے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلا قرار دیے جانے کے بعد جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

برینٹ کروڈ کے سودے 11.12 ڈالر یا 11.2 فیصد کمی کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 11.40 ڈالر یا 12 فیصد کمی کے بعد 83.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

یو بی ایس کے تجزیہ کار جیوانی اسٹاونوو کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ریمارکس جنگ بندی برقرار رہنے تک کشیدگی میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں، اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں سیشن کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار تھیں، کیونکہ رواں ہفتے کے آخر میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور لبنان و اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی نے سرمایہ کاروں میں یہ امید جگا دی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اپنے خاتمے کے قریب ہو سکتی ہے۔

ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ تہران نے 20 سال سے زائد عرصے تک جوہری ہتھیار نہ رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب ہیں۔

Comments

200 حروف