کاروبار اور معیشت
زرمبادلہ کے ذخائر 1.32 ارب ڈالر کی کمی کے بعد 15.08 ارب ڈالر رہ گئے
- ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 20.52 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل 2026 تک پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 20.52 ارب ڈالر رہے۔
ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 15.08 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.45 ارب ڈالر کے نیٹ ذخائر شامل ہیں۔
10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.32 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے خودمختار یورو بانڈ کی مد میں 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی تھی۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1,321 ملین ڈالر کی کمی کے بعد 15,079.5 ملین ڈالر (تقریباً 15.08 ارب ڈالر) رہ گئے۔

























Comments