کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار636 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 326 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 260 روپے ہوگئی۔

























Comments