BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں بڑی ٹیک کمپنیوں اور امریکی حکام سے ملاقاتیں

  • دونوں جانب سے وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی حمایت میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی اور مالیاتی رہنماؤں کے ساتھ امریکی حکام سے بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مالیاتی شمولیت اور وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گوگل کے نائب صدر اور گلوبل ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کرن بھاٹیا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گوگل کے جاری اقدامات کو سراہا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تربیت اور استعداد بڑھانے کے پروگرامز کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان میں گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کے آغاز اور جولائی 2026 میں پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

دونوں فریقین نے حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد مصنوعی ذہانت کے فروغ اور اسے معیشت کے اہم شعبوں، خصوصاً زراعت اور صنعت میں استعمال میں لانا ہے۔

دونوں جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع تر ایجنڈے کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دریں اثنا محمد اورنگزیب نے ماسٹر کارڈ کے چیف آف گلوبل افیئرز اینڈ پالیسی ٹکر فوٹ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، مالی شمولیت اور فِن ٹیک شعبے میں جدت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان میں ایک محفوظ، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ، ملاقات میں سائبر سیکیورٹی، سرحد پار مالیاتی لین دین اور ترسیلاتِ زر سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

بعد ازاں وزیرِ خزانہ نے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر تسوتومو یاماموتو سے ملاقات کی۔

تسوتومو یاماموتو سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے 50 کروڑ ڈالر تک کے قلیل مدتی تجارتی مالیاتی سہولت کے منصوبے کا خیر مقدم کیا اور اس پر جلد پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خوراک، کھاد، توانائی اور مشینری جیسی ضروری اشیاء کی درآمدات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے میں اس سہولت کے کلیدی کردار پر زور دیا اور اس عمل میں تیزی لانے کی درخواست کی۔

وزیرِ خزانہ نے جاری ثالثی کے معاملات کا بھی اعتراف کیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے خوش اسلوبی سے نتائج حاصل کرنے کیلئے میگا کی سہولت کاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف