BR100 Increased By (0.6%)
BR30 Increased By (1.02%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.27%)
BIPL 24.31 Increased By ▲ 0.23 (0.96%)
BOP 28.79 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.76 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 16.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.31%)
DGKC 182.47 Increased By ▲ 0.86 (0.47%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.93 Increased By ▲ 0.46 (0.89%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 20.25 Increased By ▲ 1.22 (6.41%)
HBL 290.50 Increased By ▲ 3.24 (1.13%)
HUBC 193.51 Increased By ▲ 2.00 (1.04%)
HUMNL 9.23 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
KEL 5.95 Increased By ▲ 0.01 (0.17%)
LOTCHEM 25.85 Decreased By ▼ -0.46 (-1.75%)
MLCF 90.43 Increased By ▲ 0.62 (0.69%)
OGDC 301.95 Increased By ▲ 2.21 (0.74%)
PAEL 33.70 Increased By ▲ 0.11 (0.33%)
PIBTL 13.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 232.11 Increased By ▲ 1.05 (0.45%)
PPL 218.75 Increased By ▲ 1.28 (0.59%)
PRL 103.60 Increased By ▲ 4.41 (4.45%)
SNGP 90.10 Increased By ▲ 0.18 (0.2%)
SSGC 23.14 Increased By ▲ 0.52 (2.3%)
TELE 7.30 Increased By ▲ 0.25 (3.55%)
TPLP 11.86 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
TRG 55.26 Decreased By ▼ -1.29 (-2.28%)
UNITY 8.07 Decreased By ▼ -0.40 (-4.72%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
پاکستان

وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور سماجی تحفظ پر تبادلہ خیال

  • دونوں فریقین کی مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے براہِ راست اور بالواسطہ اثرات پر توجہ مرکوز
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو ورلڈ بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)اینا بیجرڈے کے ساتھ تعمیری گفتگو سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسمِ بہار کے اجلاسوں میں اپنی مصروفیات کا آغاز کیا۔

فنانس ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک گروپ کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے براہِ راست اور بالواسطہ اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی انتہائی کمزور اور مستحق آبادی پر بیرونی جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مستحکم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگرچہ دونوں فریقین نے کلیدی شعبوں میں ہونے والی ترقی کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے فریم ورک میں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے آبادیاتی چیلنجزسے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے ان سنگین مسائل کے حل کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے میں ورلڈ بینک گروپ سے تعاون کی درخواست کی۔

توقع ہے کہ یہ مشترکہ کوشش ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گی جس سے سماجی تحفظ اور معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں میں پیشرفت کو مہمیز ملے گی۔

Comments

Comments are closed.