کراچی اور فیصل آباد چیمبرز کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق
- موجودہ معاشی صورتحال میں مستقل رابطے اور مشاورت ناگزیر ہے
کراچی چیمبر آف کامرس (کے سی سی آئی) اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس (ایف سی سی آئی) نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور متفقہ آواز بلند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے وفد نے صدر فاروق یوسف شیخ کی قیادت میں کراچی چیمبر کا دورہ کیا اور صدر ریحان حنیف و دیگر عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی۔
دونوں چیمبرز نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں مستقل رابطے اور مشاورت ناگزیر ہے۔ ملاقات میں توانائی کی بلند قیمتوں، گیس ٹیرف اور بجٹ میں موجود بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محض تقریبات تک محدود رہنے کے بجائے باقاعدہ ملاقاتوں اور وفود کے تبادلوں کے ذریعے پالیسی سازوں تک تاجر برادری کے مسائل پہنچائے جائیں گے۔ اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر کو فیصل آباد کے دورے کی دعوت بھی دی گئی، تاکہ دونوں بڑے صنعتی شہروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

























Comments