BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایران کے ساتھ سیز فائر سے ڈالر گراوٹ کا شکار، ایشیائی مارکیٹوں میں دیگر کرنسیوں میں زبردست تیزی

  • ڈالر انڈیکس مسلسل تیسرے دن کمزور ہو کر 98.943 پر آ گیا، جو 11 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی تجارت کے دوران بدھ کو ڈالر کی قدر گر کر ایک ماہ کی کم ترین سطح پرآ گئی جب کہ یورو، ین، آسٹریلوی ڈالر اور نیوزی لینڈ ڈالر (کیوی) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ یہ صورتحال امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

گرین بیک (امریکی ڈالر) کے مقابلے میں ین کی قدر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 158.50 فی ڈالر پر آ گیا۔ یورو 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1677 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3403 ڈالر ہو گئی۔

آسٹریلوی ڈالر 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7063 ڈالر پر پہنچ گیا اور کیوی ڈالر 1.1 فیصد کی چھلانگ لگا کر 0.5795 ڈالر پر آ گیا۔

قبل ازیں ٹرمپ نے ایران کے شہری انفرااسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر حملوں کی دھمکی دی تھی جس پر انہیں بین الاقوامی سطح پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج رات ایک پوری تہذیب فنا ہو جائے گی۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے رسک لینے کے رجحان میں تیزی سے واپسی دیکھی گئی۔ یہ اعلان تہران کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے دو گھنٹے سے بھی کم وقت پہلے سامنے آیا۔

سڈنی میں نیشنل آسٹریلیا بینک کے فارن ایکسچینج اسٹریٹجی کے سربراہ رے ایٹریل نے کہا کہ اگر یہ آبنائے دوبارہ کھل جاتی ہے تو ہم اس رسک آن ریلی کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو ابھی ہمیں نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگلے 14 دنوں میں بہت کچھ ہونا باقی ہے، اور ان کا ماننا ہے کہ اس درمیانی عرصے میں کرنسیوں کی قدر اپنی حالیہ پوزیشن سے دوبارہ پیچھے ہٹنے کے خطرے سے دوچار رہ سکتی ہے، مارکیٹوں کو اب بھی کسی حد تک شکوک و شبہات کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس مسلسل تیسرے دن کمزور ہو کر 98.943 پر آ گیا، جو 11 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس میں بٹ کوائن 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 71,514.03 ڈالر اور ایتھر 5.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2,235.35 ڈالر تک پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف