BR100 Increased By (0.35%)
BR30 Increased By (0.36%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.45%)
BAFL 60.95 Increased By ▲ 0.41 (0.68%)
BIPL 24.22 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
DFML 15.67 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 204.60 Increased By ▲ 2.59 (1.28%)
FABL 96.00 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
FCCL 61.25 Increased By ▲ 0.61 (1.01%)
FFL 14.86 Increased By ▲ 0.09 (0.61%)
GGL 19.82 Decreased By ▼ -0.07 (-0.35%)
HBL 309.65 Increased By ▲ 1.43 (0.46%)
HUBC 208.18 Increased By ▲ 1.16 (0.56%)
HUMNL 8.30 Decreased By ▼ -0.09 (-1.07%)
KEL 6.35 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 24.75 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 106.55 Increased By ▲ 1.65 (1.57%)
OGDC 315.99 Decreased By ▼ -0.22 (-0.07%)
PAEL 35.86 Increased By ▲ 0.30 (0.84%)
PIBTL 14.10 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
PIOC 276.10 Increased By ▲ 2.57 (0.94%)
PPL 227.80 Increased By ▲ 0.57 (0.25%)
PRL 80.43 Decreased By ▼ -0.44 (-0.54%)
SNGP 94.80 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.27%)
TPLP 13.00 Increased By ▲ 0.08 (0.62%)
TRG 53.58 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
UNITY 9.00 Decreased By ▼ -0.33 (-3.54%)
WTL 1.34 Decreased By ▼ -0.04 (-2.9%)
دنیا

ایرانی حملے میں حیفہ کی رہائشی عمارت براہ راست نشانہ بنی، اسرائیل

  • جائے وقوعہ سے جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے
شائع اپ ڈیٹ

اتوار کے روز ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں ایک رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل نے عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا، اور یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوج نے ایران کی جانب سے میزائلوں کے ایک نئے حملے کی نشاندہی کی تھی۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ آدوم کے مطابق سات منزلہ عمارت مکمل طور پر متاثر ہوئی اور دھماکے سے شدید نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ سے جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے اور علاقے میں دھواں پھیلا ہوا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو سڑک پر منتقل کر رہی ہیں۔

زخمیوں میں ایک 82 سالہ شخص بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق وہ دھماکے اور بھاری ملبے کے باعث زخمی ہوا جبکہ دیگر تین افراد کو شیل کے ٹکڑوں اور دھماکے سے چوٹیں آئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے نچلے حصوں میں کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے تھے، جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔ ایک زخمی کو بڑی مشکل سے کنکریٹ کے ٹکڑے ہٹا کر نکالا گیا، جبکہ جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تباہی کے آثار دیکھے گئے۔

Comments

Comments are closed.