BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 50 افراد جاں بحق، 111 زخمی، پی ڈی ایم اے

  • بنوں، ایبٹ آباد، مردان، وزیرستان، پشاور اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع شدید متاثر
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز 25 مارچ سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں اب تک 50 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 26 بچے، 17 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 45 مرد، 19 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں املاک کے بڑے پیمانے پر نقصان کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں کل 470 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 409 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 61 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ متاثرہ اضلاع میں بنوں، ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، تورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ہنگامی امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار ہے، تاکہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کر کے متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے 6 سے 9 اپریل کے درمیان صوبے میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرناک سیاحتی مقامات سے دور رہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دینے یا موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

200 حروف