BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سپر نیٹ ٹیکنالوجیز نے انضمام کے بعد شیئرز کی الاٹمنٹ مکمل کر لی

  • کمپنی نے سپر نیٹ لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کی منظور شدہ اسکیم کے تحت 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد عام حصص جاری کر دیے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ(ایس ٹی ایل) نے کارپوریٹ تنظیمِ نو کے تحت انضمام کے بعد حصص (شیئرز) کی الاٹمنٹ کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ کمپنی نے سپر نیٹ لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کی منظور شدہ اسکیم کے تحت 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد عام حصص جاری کر دیے ہیں۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیشرفت کی تصدیق کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 24 فروری 2026 کو اس انضمام کی منظوری دی تھی۔ طے شدہ فارمولے کے مطابق ایس ٹی ایل کے اہل شیئر ہولڈرز کو ہر ایک حصص کے بدلے 11 نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سپر نیٹ لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کو ان کے ہر ایک شیئر کے عوض ایس ٹی ایل کے تقریباً 1.68 حصص الاٹ کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جن شیئر ہولڈرز کے اکاؤنٹس سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم (سی ڈی ایس) میں ہیں، ان کے حصص کریڈٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر کو فزیکل سرٹیفکیٹس روانہ کیے جا رہے ہیں۔ اس عمل کے بعد سپر نیٹ لمیٹڈ کی آزادانہ حیثیت ختم ہو گئی ہے اور وہ اب ڈی لسٹ ہو کر ایس ٹی ایل میں ضم ہو چکی ہے۔

یکم اپریل 2026 سے اب صرف سپر نیٹ ٹیکنالوجیز (ایس ٹی ایل) ہی اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس انضمام کا مقصد گروپ کے ڈھانچے کو بہتر بنانا اور کاروباری امور میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.