BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایران امریکہ کشیدگی میں ہمارا بطور ثالث کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، پاکستانی سفیر

  • نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے پاکستان پرعزم، مگر حتمی فیصلوں کی ذمہ داری فریقین پر عائد ہوتی ہے، رضوان سعید شیخ
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کا بطور ثالث کردار پورے خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا جو دونوں فریقین نے پاکستان پر ظاہر کیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کی تاریخ ہمیشہ امن پر مبنی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ پیشکش نیک نیتی پر مبنی ہے جس میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ ہم علاقائی مفاد میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے پرجوش اور پرامید ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری ایک بتدریج عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم حتمی فیصلوں کی ذمہ داری فریقین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کے وافر اور واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو بھارت کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔

Comments

Comments are closed.