BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

آسٹریلوی کوچ کا کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے خود کو اہل ثابت کرنے کا چیلنج

  • آسٹریلیا کا کیوراساؤ کے خلاف اہم دوستانہ میچ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کی دوڑ تیز
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی کوچ ٹونی پوپووچ نے کیوراساؤ کے خلاف دوستانہ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا چیلنج دیا ہے، تاکہ ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کی تشکیل میں مدد مل سکے۔

منگل کو میلبورن ریکٹینگولر اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ دوستانہ مقابلہ 11 جون سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی سرزمین پر سوکرروز کا آخری وارم اپ میچ ہوگا۔ اس سے قبل سڈنی میں کیمرون کے خلاف 1-0 کی جیت میں جیکب اٹالیانو اور 18 سالہ لوکاس ہیرنگٹن نے اپنے دفاعی کھیل سے متاثر کیا تھا۔

پوپووچ نے امید ظاہر کی کہ دیگر نئے کھلاڑی بھی، جن میں اسکاٹش کلب ہائبرنین کے اسٹرائیکر اینٹے سوٹو اور مڈفیلڈر ایلکس رابرٹسن شامل ہیں کل کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کریں گے۔

دنیا کی 82 ویں نمبر کی ٹیم کیوراساؤ، جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی سب سے چھوٹی ٹیم ہے، چین کے خلاف شکست کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ اس میچ کے بعد آسٹریلوی ٹیم فلوریڈا میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور 30 مئی کو میکسیکو سے مقابلہ کرے گی۔ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں آسٹریلیا کا سامنا امریکہ اور پیراگوئے سے ہوگا۔

Comments

Comments are closed.