کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,900 روپے کا اضافہ
- ایک تولہ سونے کی قیمت 475,962 روپے، 10 گرام 3,343 روپے کے اضافے سے 408,060 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پیر کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں دن بھر کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 3,900 روپے اضافے کے بعد 475,962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 408,060 روپے پر فروخت ہوا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قیمت 472,062 روپے تک جا پہنچی تھی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,532 ڈالر فی اونس رہی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 7,524 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

























Comments