BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

ٹارگٹڈ فیول سبسڈی : وزیراعظم کا بائیک اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل کرنے کا حکم

  • شہباز شریف نے عوام سے قومی بچت مہم میں شامل ہونے کی اپیل کردی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو اپنی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹر کرانے کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس اقدام کا مقصد خصوصی ’فیول سپورٹ پروگرام‘ کی راہ ہموار کرنا ہے، تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اس اقدام سے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد ملے گی اور مالکان مستقبل میں حکومت کے ریلیف اقدامات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے حکام کو اس سلسلے میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگل بلتستان کے چیف سیکرٹریز سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کفایت شعاری اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیوں کے ذریعے پہلے ہی 125 ارب روپے کی بچت کر چکی ہے، جسے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس مالیاتی مداخلت کا مقصد علاقائی کشیدگی کے باعث بڑھتی ہوئی قیمتوں کے براہِ راست اثرات سے پاکستانی عوام کو محفوظ رکھنا تھا۔

وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان ایندھن کی طویل قطاروں اور بدنظمی جیسی صورتحال سے بچا رہا، تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایندھن کی بچت کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جبکہ ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے دفاتر میں میٹنگز کے لیے ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پیٹرولیم کی سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی فعال کر دیا گیا ہے اور اپریل کے لیے درآمدی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان نے شرکت کی اور معاشی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

Comments

200 حروف