BR100 Decreased By (-0.36%)
BR30 Decreased By (-0.49%)
KSE100 Decreased By (-0.3%)
KSE30 Decreased By (-0.33%)
BAFL 56.52 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.62 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 17.85 Increased By ▲ 0.36 (2.06%)
DGKC 184.30 Decreased By ▼ -2.92 (-1.56%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -0.25 (-0.48%)
FFL 14.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.69%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.72 Decreased By ▼ -1.06 (-0.35%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.94 Increased By ▲ 0.09 (0.91%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.35 Increased By ▲ 0.18 (0.69%)
MLCF 89.78 Decreased By ▼ -1.45 (-1.59%)
OGDC 313.42 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PAEL 35.01 Decreased By ▼ -0.23 (-0.65%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.45 Decreased By ▼ -0.42 (-0.46%)
SSGC 23.08 Decreased By ▼ -0.22 (-0.94%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.05 (-0.66%)
TPLP 12.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.48%)
TRG 55.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.86%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

قطر کا علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی امن کوششوں کا خیر مقدم

  • پاکستان اور قطر کے درمیان علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی کے فوری خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری قیادت نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور قطر کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثناء وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور ثالثی کی راہ ہموار کرنے کے واسطے باہمی اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سلسلے میں ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں پر اپنا موقف بھی پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اتوار کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم سفارتی کوشش کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 29 سے 30 مارچ تک نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزرائے خارجہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے، جبکہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments

Comments are closed.