BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ٹریٹ کارپوریشن کی لیتھیم بیٹری مارکیٹ میں انٹری، درآمدی کھیپ جلد پاکستان پہنچنے کی توقع

  • لیتھیم بیٹریوں کی مقامی سطح پر اسمبلنگ مارکیٹ رسپانس سے مشروط
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متنوع کاروباری شعبوں سے وابستہ پاکستانی گروپ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو لیتھیم بیٹریوں کی اپنی پہلی کھیپ کی جلد آمد کی توقع ہے۔

انتظامیہ نے جمعرات کو ہونے والی ایک اینالسٹ کال کے دوران اس پیشرفت کا انکشاف کیا جس میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے شرکت کی۔

بروکریج ہاؤس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ درآمد شدہ لیتھیم بیٹریوں کی پہلی کھیپ جلد پہنچنے کی توقع ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج میں نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

ٹریٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ لیتھیم بیٹریوں کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کا فیصلہ ان درآمد شدہ بیٹریوں کو ملنے والے مارکیٹ رسپانس سے مشروط ہوگا۔

رواں سال کے آغاز میں، کمپنی نے پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے لیتھیم آئن بیٹری کے شعبے میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد اپنے بیٹری بزنس کو ملک میں سولر انرجی (شمسی توانائی) اور اسٹوریج کے جدید حل کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کے مطابق ڈھالنا ہے۔

ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او سید شہریار علی نے بی آر ریسرچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے لیتھیم آئن بیٹریوں اور انورٹرز کی لانچنگ کے لیے ایک بڑی چینی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ہم مختلف سائز کے تقریباً پانچ ایس کے یوز متعارف کروا رہے ہیں جن میں ٹاور اور وال ماونٹڈ (دیوار پر نصب ہونے والے) سلوشنز شامل ہیں۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع، خاص طور پر سولر کی جانب رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں یکساں مقبول ہو چکا ہے۔

پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ایکویٹیبل ڈیولپمنٹ جو کہ ایک آزاد تھنک ٹینک ہے کے مطابق پاکستان کے توانائی شعبے میں غیر معمولی سولرائزیشن دیکھی جا رہی ہے جس کے تحت ملک بھر میں 33 گیگا واٹ کی صلاحیت کے حامل سولر فوٹو وولٹک پینل پہلے ہی نصب کیے جا چکے ہیں۔

ٹاپ لائن کی رپورٹ کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹریٹ انتظامیہ نے کہا کہ روایتی بیٹریاں بدستور استعمال میں رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ان بیٹریوں کی طلب ان سیزنز میں عروج پر پہنچ جاتی ہے جب گرڈ سے بجلی کی فراہمی (بجلی کی دستیابی) کم ہوتی ہے۔

Comments

Comments are closed.