BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

  • مقامی کرنسی ایک پیسے کی بہتری سے 279.20 پر بند ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ایک پیسے کے اضافے کے بعد 279.20 پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر 279.21 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں ایشیائی تجارت کے آغاز پر ڈالر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار اس حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے منتظر ہیں کہ آیا امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی آ رہی ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کے حوالے سے لگائے جانے والے اندازے بھی کم ہو گئے ہیں۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 159.41 پر مستحکم رہا جو 2024 کے بعد اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ آسٹریلوی ڈالر 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 0.6943 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.5806 پر برقرار رہا۔

جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی طاقت کی پیمائش کرتا ہے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 99.641 پر پہنچ گیا، جو ایک ہفتے میں اس کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر کے اجلاس میں امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے امکانات اب 70.6 فیصد ہو گئے ہیں، جو ایک دن پہلے 60.2 فیصد تھے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس نے گزشتہ سیشن کے نقصانات کی تلافی کر دی۔ اس اضافے کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل ہوتی جنگ کے باعث توانائی کی ترسیل میں ممکنہ تعطل کے خدشات ہیں۔ برینٹ فیوچرز 2.08 ڈالر یا 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 104.30 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا 2.14 فیصد اضافے کے ساتھ 92.25 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Comments

200 حروف