میامی اوپن : سیباسٹین کورڈا نے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو شکست دیدی
- کورڈا نے الکاراز کے 30 کے مقابلے میں 33 ونرز لگائے، سروس پوائنٹس جیتنے میں بھی سبقت حاصل کی اور 5 میں سے 3 بریک پوائنٹس بچائے جبکہ الکاراز 5 میں سے صرف دو بچا سکے
میامی اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں 32 ویں سیڈ کے امریکی کھلاڑی سیباسٹین کورڈا نے عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کو 6-3، 5-7، 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ کورڈا نے اپنی سروس پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 12 ایسز لگائے اور کوئی ڈبل فالٹ نہیں کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق کورڈا نے الکاراز کے 30 کے مقابلے میں 33 ونرز لگائے۔ الکاراز نے دوسرے سیٹ میں خسارے کے باوجود واپسی کی، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں کورڈا نے اہم بریک پوائنٹ حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ شکست کے بعد الکاراز نے اعتراف کیا کہ کورڈا نے اہم لمحات میں ان سے بہتر کھیل پیش کیا۔
دیگر مقابلوں میں روس کے کیرن کھچانوف کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز اور ٹومی پال اپنے میچز جیت کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ارجنٹائن کے ایچی وری اور فرانس کے آرتھر فلس نے بھی مسلسل سیٹس میں فتوحات حاصل کیں۔






















Comments