لیورپول کے انجرڈ فارورڈ محمد صلاح پریمیئر لیگ میں ہفتے کو برائٹن کے خلاف میچ اور 31 مارچ کو اسپین کے خلاف مصر کے دوستانہ میچ (فرینڈلی) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یہ بات مینیجر آرنے سلاٹ نے جمعہ کو بتائی۔
انجری کی وجہ سے محمد صلاح نے بدھ کو چیمپئنز لیگ میں گالاتاسرائے کے خلاف 4-0 کی فتح کے دوران میدان سے باہر بلائے جانے (سبسٹی ٹیوشن) کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل 33 سالہ کھلاڑی نے پنالٹی مس ہونے کے باوجود آخری گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جس کے نتیجے میں لیورپول نے لاسٹ-16 راؤنڈ کا یہ مقابلہ مجموعی طور پر 4-1 سے جیت لیا۔
وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ لیورپول کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب انٹرنیشنل بریک شروع ہورہا ہے لیکن مصر کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ وہاں نہیں جا سکیں گے۔ منیجر آرنے سلاٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ محمد صلاح کو پٹھوں کی تکلیف کا سامنا ہے۔






















Comments