BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ تنازع کے اثرات، سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5,023.19 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ تیل کی ترسیل میں طویل رکاوٹوں کے خدشات کچھ کم ہوئے ہیں، جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ہفتے دنیا کے کئی مرکزی بینکوں کی پالیسی فیصلوں پر بھی مارکیٹ کی گہری نظر ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5,023.19 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اپریل کی ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد اضافے کے بعد 5,027.20 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہفتے کے آغاز میں سونے کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی تھی، جو ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر مالیاتی منڈیوں کے مثبت ردعمل کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند نہیں ہے اور کچھ بحری جہاز اس اہم گزرگاہ سے گزرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے باوجود خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں کیونکہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کا بڑا حصہ متاثر ہے اور کئی تیل بردار جہاز ہفتوں سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے عالمی سپلائی کو شدید دھچکا لگا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دیگر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آبی گزرگاہ کو کھولنے میں مدد کریں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار نہیں۔

زیادہ تیل کی قیمتیں نقل و حمل اور پیداواری لاگت بڑھا کر مہنگائی کو ہوا دیتی ہیں۔ عام طور پر سونے کو مہنگائی کے خلاف محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود منافع دینے والے اثاثوں کو زیادہ پرکشش بنا دیتی ہے جس سے سونے کی طلب متاثر ہو سکتی ہے۔

ادھر امریکی فیڈرل ریزرو سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بدھ کو اپنے اجلاس میں شرح سود مسلسل دوسری بار برقرار رکھے گا۔ اس کے علاوہ برطانیہ، یورو زون، جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے مرکزی بینک بھی اسی ہفتے پالیسی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 81.28 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ پلاٹینم 2.2 فیصد بڑھ کر 2,161.35 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 1.4 فیصد اضافے کے بعد 1,620.45 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

Comments are closed.