BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

پاکستان دنیا بھر میں مذہبی رواداری فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، صدر اور وزیراعظم

  • آج منائے جانے والے بین الاقوامی دن برائے اسلاموفوبیا کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نے نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کی اپیل کی
شائع اپ ڈیٹ

ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے اور مسلمانوں کے لیے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا ہے۔

آج منائے جانے والے بین الاقوامی دن برائے اسلاموفوبیا کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری سے نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن مسلم کمیونیٹیز کو درپیش تعصب اور تشدد میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے اور مذہبی تنوع کے احترام اور رواداری کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی یا تشدد سے جوڑنے کی کوششیں جہالت کی علامت ہیں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور باہمی سمجھ بوجھ کے فروغ کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سماجی عدم رواداری بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسے اقدار کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام بین الاقوامی فورمز پر ذمہ دارانہ انداز میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

علاوہ ازیں، وزیر خارجہ اسحق ڈارپ نے بین الاقوامی برادری سے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کے عزم کو دہرایا کہ وہ مذہبی اور ثقافتی رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا کہ 15 مارچ کو بین الاقوامی دن برائے اسلاموفوبیا کے طور پر منایا جائے، جسے مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے عالمی اقدامات میں سنگ میل قرار دیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم نے حالیہ رجحانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا میں اضافہ دنیا بھر میں تشویشناک واقعات میں ظاہر ہوا ہے، جن میں قرآن مقدس کی بے حرمتی، حجاب پہننے والی خواتین پر حملے، مساجد کی توڑ پھوڑ اور عوامی بیان اور میڈیا میں مسلم مخالف رائے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کشیدگی اور تنازعات کو بڑھاتے ہیں اور ایک ایسا گھمبیر صورتحال پیدا کرتے ہیں جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Comments

Comments are closed.