BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عارضی ہے، سی ای او وینچر گلوبل

  • شمال مشرقی ایشیا کے لیے اپریل کی ترسیل کے لیے ایل این جی کی اوسط قیمت کا تخمینہ 19.50 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ لگایا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وینچر گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیک سیبل نے ٹوکیو میں انڈو پیسیفک انرجی سیکیورٹی منسٹریل اینڈ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے عالمی سطح پرایل این جی کی قیمتوں میں ہونے والا اتار چڑھاؤ انتہائی قلیل مدتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے توانائی کی ترسیل میں خلل پڑا ہے جس کے نتیجے میں قطر انرجی ایل این جی کی تنصیبات بند ہونے سے عالمی سطح پر ایل این جی کی 20 فیصد سپلائی معطل ہو چکی ہے۔ قطری وزیرِ توانائی سعد الکعبی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ترسیل کے عمل کو معمول پر آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

مائیک سیبل نے کہا کہ مارکیٹوں میں اس وقت شدید اتار چڑھاؤ پایا جاتا ہے، تاہم ہمارا خیال ہے کہ یہ انتہائی قلیل مدتی ہے اور ہم مارکیٹ کی درمیانی اور طویل مدتی مضبوطی، مارکیٹ میں ایکویٹی اور سپلائی کی بحالی کے حوالے سے بے حد پُرامید ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ طویل مدت میں لیکوی فیکشن (گیس کو مائع بنانے) کی قیمتیں انتہائی مستحکم رہیں گی۔

شمال مشرقی ایشیا کے لیے اپریل کی ترسیل کے لیے ایل این جی کی اوسط قیمت کا تخمینہ 19.50 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ لگایا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے کی 22.50 ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں کم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی قیمت جنوری 2023 کے وسط کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔

صنعتی ذرائع کے مطابق مئی کی ترسیل کے لیے ایل این جی کی قیمت کا تخمینہ 18.90 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ لگایا گیا ہے۔

امریکہ میں ایل این جی تیار کرنے والے دوسرے بڑے برآمد کنندہ وینچر گلوبل نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ لوزیانا میں اپنے ’CP2 ایل این جی‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کر رہے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او مائیک سیبل نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے کی 14 ملین ٹن پیداوار میں مزید 10 ملین ٹن ایل این جی کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے سے اگلے سال تک ابتدائی توانائی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس کے ایندھن کی عالمی منڈی کی قیمتوں پر بہت جلد نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.