BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایئر لنک کی ذیلی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز کا آئی پی او لانے کا فیصلہ

  • آئی پی او تمام متعلقہ قوانین، قواعد اور ضوابط کی تعمیل سے مشروط، عارف حبیب لمیٹڈ لیڈ منیجر مقرر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی ٹیکنالوجی فرم ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے جمعہ کو بتایا کہ اس کی ملکیتی ذیلی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) لانے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹنگ حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ٹیکنالوجی فرم نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے آئی پی او کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنی سیکیورٹیز کی لسٹنگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا آئی پی او تمام متعلقہ قوانین، قواعد اور ضوابط کی تعمیل سے مشروط ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ عارف حبیب لمیٹڈ کو اس مجوزہ آئی پی او کے لیے کنسلٹنٹ ٹو دی ایشو اور لیڈ منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوری میں سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے عالمی سطح پر کنزیومر الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ہائیسنس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں گھریلو استعمال کی اشیاء کی مقامی سطح پر تیاری اور تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کو جنوری 2014 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا جس کے بعد اپریل 2019 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

کمپنی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سے متعلقہ مصنوعات اور خدمات کی درآمد، برآمد، تقسیم (ڈسٹری بیوشن)، شناخت، ہول سیل اور ریٹیل کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان مصنوعات میں اسمارٹ فونز/سیلولر فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپ، لوازمات (ایسیسریز) اور دیگر متعلقہ اشیاء شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.