بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
- دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد
سیکیورٹی فورسز نے 5 مارچ کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیس کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جہاں 12 خوارج ہلاک کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بسیما میں ایک اور آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد متعدد تخریبی سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بیرونی سر پرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

























Comments