BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

جیتی ہوئی بازی نہیں ہارے بلکہ بری طرح پٹ گئے، شکر کانراڈ کا نیوزی لینڈ سے شکست کا اعتراف

  • میچ میں کہیں تھے ہی نہیں تو ہمت کیسے ہارتے؟ جنوبی افریقی کوچ کا چونکا دینے والا بیان
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکر کانراڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں نو وکٹوں سے شکست پر ہمت ہارنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک بدترین ہار قرار دیا ہے۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ، جو ٹورنامنٹ کی واحد ناقابلِ شکست ٹیم تھی، نیوزی لینڈ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے صرف 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو سات اوورز قبل ہی فتح دلا دی۔

ماضی میں سیمی فائنلز میں ناکامی کی وجہ سے جنوبی افریقہ پر چوکرز کا لیبل لگتا رہا ہے، تاہم کانراڈ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج ہم چوکرز نہیں تھے بلکہ ہمیں بری طرح مار پڑی ہے۔ گھبرا جانے کے لیے بھی میچ میں جیت کی تھوڑی بہت امید ہونا ضروری ہے لیکن ہمیں تو موقع ہی نہیں ملا۔ انہوں نے اسے بھرپور پٹائی قرار دیا۔

کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے جارحانہ بیٹنگ لائن اپ کو صرف 169 رنز تک محدود کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔ انہوں نے کیوی سپنرز کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ جنوبی افریقہ نے مسابقتی ہدف بورڈ پر نہیں سجایا تھا۔ دوسری جانب مین آف دی میچ فن ایلن نے اپنی کامیابی کا سہرا باؤلرز اور اپنے ساتھی اوپنر ٹم سیفرٹ کے سر باندھا، جنہوں نے 117 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم کی۔

Comments

200 حروف