BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

جولائی تا فروری: تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ، حجم 25 ارب ڈالر سے تجاوز

  • رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات 20.46 ارب ڈالر جب کہ درآمدات 45.50 ارب ڈالر ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 25.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری ملک کا تجارتی توازن، یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق 20.04 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں یہ وسعت درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے دیکھی گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات 20.46 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی 22.07 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہیں۔

دوسری جانب درآمدات 45.50 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی 42.11 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ ہیں۔

دریں اثنا فروری 2026 میں ملکی برآمدات 2.27 ارب ڈالر رہیں جو فروری 2025 میں ریکارڈ کی گئی 2.49 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 8.8 فیصد کم ہیں۔

دوسری جانب فروری 2026 میں درآمدات 5.25 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (فروری 2025) میں ریکارڈ کی گئی 5.34 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہیں۔

فروری 2026 میں ملک کا تجارتی خسارہ 2.98 ارب ڈالر رہا جو فروری 2025 کے 2.85 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو جنوری 2026 میں ریکارڈ کیے گئے 2.75 ارب ڈالر کے مقابلے میں فروری کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

200 حروف