BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
مارکٹس

ایران کے حملوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر، قطر کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

  • متحدہ عرب امارات نے اپنی اسٹاک ایکسچینجز کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

خلیجی خطے میں ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد معاشی بے یقینی بڑھنے لگی ہے اور اس کے اثرات مالیاتی مارکیٹوں پر بھی نمایاں ہو گئے ہیں۔ پیر کے روز قطر کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنی اسٹاک ایکسچینجز کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اتوار کو اسرائیل کی جانب سے تہران پر تازہ حملوں کے بعد ایران نے بھی نئے میزائل حملے کیے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شھادت کے ایک دن بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جس سے عالمی معیشت میں بھی بے یقینی بڑھ گئی ہے۔

یو اے ای کی کیپیٹل مارکیٹس اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ 2 اور 3 مارچ کو بند رہیں گی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی سرمایہ منڈیوں پر اپنے نگران اور ضابطہ جاتی کردار کے تحت کیا گیا ہے۔

قطر میں بینچ مارک انڈیکس، جو اتوار کو بینک تعطیل کے باعث بند تھا، پیر کو کھلتے ہی 3.3 فیصد گر گیا اور تمام حصص منفی زون میں چلے گئے۔ قطر نیشنل بینک کے حصص میں 3.7 فیصد کمی ہوئی، جبکہ قطر اسلامک بینک کے شیئرز 5.2 فیصد گر گئے، جو اگست 2023 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔ ایچ ایس بی سی نے بھی قطر اسلامک بینک کے لیے ہدف قیمت کم کر دی ہے۔

Comments

200 حروف