کویت نے ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا
- کویتی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے رُمیتیہ اور سلویٰ کے علاقوں کے قریب زیادہ تر ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنائے جانے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کویت نے پیر کو ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں پڑوسی خلیجی ریاستوں پر ایرانی جوابی حملوں کا یہ مسلسل تیسرا دن ہے۔
کویتی ریاستی نیوز ایجنسی نے سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے بتایا کہ رُمیتیہ اور سلویٰ کے علاقوں کے قریب کویت کی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر ڈرونز کو ناکارہ بنایا جس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رائٹرز کے ایک عینی شاہد کے مطابق کویت میں اس سے قبل زوردار دھماکوں کی آوازیں اور سائرن سنے گئے۔
تہران نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، یہ بیان ہفتے کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایران نے خلیجی شہروں کے مختلف سویلین اور تجارتی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس سے خطے کے اہم ایوی ایشن اور تجارتی مراکز پر تنازع کے اثرات مزید پھیل گئے ہیں۔
























Comments