کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 5178 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 5178 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 41 ہزار262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 204 روپے ہوگئی۔























Comments