BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کراچی چیمبر کا آئی ڈی سی میں کمی پر سندھ حکومت سے اظہار تشکر

  • فیصلہ کراچی سمیت پورے سندھ میں کاروباری لاگت کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار
شائع اپ ڈیٹ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان حنیف نے سندھ حکومت کی جانب سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) میں کمی کے تاریخی فیصلے کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے تاجر برادری کے لیے ایک بڑا ریلیف اور کراچی سمیت پورے سندھ میں کاروباری لاگت کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس 1.85 فیصد سے کم کر کے تقریباً 0.80 تا 0.85 فیصد تک کمی تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی اور تجارتی سہولت کاری و مالی نظم و ضبط کے حوالے سےبین الاقوامی اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، وائس چیئرمین جاوید بلوانی اور پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر دیوان کے اہم کردار کو خصوصی طور پر سراہا جنہوں نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطح اجلاسوں میں بھرپور شرکت کی۔ ان رہنماؤں کی مسلسل کاوشیں، تکنیکی بنیادوں پر مضبوط تجاویز اور تاجر برادری کے مؤقف کی غیر متزلزل نمائندگی کے نتیجے میں یہ مثبت پیشرفت ممکن ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں باضابطہ مشاورت کا آغاز 22اپریل2025کو متعلقہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے ہوا جس نےایک منظم اوربامقصد مشاورتی عمل کی بنیاد رکھی جو کامیابی سے اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے۔

صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ آئی ڈی سی کا مسئلہ طویل عرصےسے درآمدکنندگان ، برآمدکنندگان، صنعتکاروں اور تاجروں کیلئے شدید تشویش کا باعث رہا ہے کیونکہ اس سے لین دین کے اخراجات میں اضافہ اور مسابقت پر منفی اثرات مرتب ہوئے مسلسل مذاکرات، ڈیٹا پر مبنی پریزنٹیشنز اور اصولی مؤقف کے ذریعے کے سی سی آئی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ آئی ڈی سی کا معقول ہونا تجارت کے فروغ، مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کےفروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

ریحان حنیف نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت آنے والی اشیاء کو آئی ڈی سی کی لیوی سے مستثنیٰ قرار دینے کے فیصلے کا خصوصی طو پر خیرمقدم کیا اور اسے ایک اسٹریٹجک اقدام قرار دیا جو براہِ راست برآمدی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.