BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

امریکہ میں نئے درآمدی ٹیکسوں کا اطلاق، شرح 10 فیصد مقرر

  • ان تمام مصنوعات پر ٹیرف نافذ کر دیا گیا جو رعایت کی فہرست میں شامل نہیں ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق منگل سے ان تمام درآمدی اشیاء پر 10 فیصد نیا ٹیرف نافذ کر دیا گیا ہے جو کسی رعایت کے زمرے میں نہیں آتی ہیں۔ یہ وہی شرح ہے جس کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کیا تھا، باوجود اس کے کہ ایک دن بعد انہوں نے اسے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ نیا اقدام امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس نے صدر کے سابقہ ٹیرف پروگرام کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کر دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ صدر نے معاشی ہنگامی قانون کے تحت بلند شرح کے ٹیرف لگا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالتی حکم کے بعد پرانے ٹیرف، جن کی شرح 10 سے 50 فیصد تک تھی کی وصولی روک دی گئی ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ کمپنیوں کو پہلے سے ادا شدہ رقم واپس ملے گی یا نہیں۔

ٹیرف کی شرح 15 کے بجائے 10 فیصد رکھنے سے امریکی تجارتی پالیسی کے حوالے سے الجھن پیدا ہوئی ہے اور اس کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس پر مزید روشنی ڈال سکتے ہیں۔ موجودہ ٹیرف سیکشن 122 کے تحت لگائے گئے ہیں جو ادائیگیوں کے توازن میں خسارے کو دور کرنے کے لیے صدر کو 150 دنوں تک ٹیکس لگانے کا اختیار دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ان ممالک کو بھی خبردار کیا ہے جو امریکہ کے ساتھ سابقہ تجارتی معاہدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یکطرفہ ٹیرف کی پالیسی ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

Comments

200 حروف