BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

ٹرمپ کی امریکی سپریم کورٹ پر پھر کڑی تنقید، نئے ٹیرف اور تجارتی پابندیوں کی دھمکی

امریکی صدر کا تمام غیر ملکی درآمدات پر ٹیرف میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ، شرح 15 فیصد تک پہنچ جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے خلاف شدید تنقید کا اعادہ کیا ہے۔ یہ تنقید گزشتہ ہفتے عدالت کی جانب سے ان کے وسیع تر ٹیرف پروگرام کے خلاف دیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ نے دیگر ٹیرف اختیارات اور لائسنسوں کے استعمال کا عہد کیا ہے، تاہم اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ عدالت نے دیگر بہت سے ٹیرف کی منظوری دے رکھی ہے جنہیں قانونی یقین دہانی کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقتور اور جارحانہ انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہفتے کے روز انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام ممالک سے ہونے والی امریکی درآمدات پر عارضی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیں گے، جو کہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کے اس فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے معاشی ہنگامی قانون کے تحت بلند ٹیرف لگا کر اپنے صدارتی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے لائسنس فیس کے استعمال کا بھی اشارہ دیا اور عدالتی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکی تجارتی پالیسی میں الجھن کے باعث وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

اس عدالتی فیصلے اور ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے تجارتی معاہدے متاثر ہو رہے ہیں۔ چین نے ٹیرف اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ یورپی یونین اپنے معاہدے منجمد کرنے اور بھارت مذاکرات میں تاخیر کرنے والا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کے ذریعے صدر کے اختیارات کو چیک کرنے کی اپنی طاقت کو دوبارہ واضح کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کے کیس میں بھی عدالت کی جانب سے مخالف فیصلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.