BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 56.49 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
DFML 18.45 Increased By ▲ 0.96 (5.49%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.42 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.51 Decreased By ▼ -1.27 (-0.42%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
OGDC 314.95 Increased By ▲ 1.56 (0.5%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.28 Decreased By ▼ -0.43 (-2.92%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.96 (-0.43%)
PRL 90.00 Decreased By ▼ -1.22 (-1.34%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.44 Decreased By ▼ -0.17 (-2.23%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

  • سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ کے منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکا کے رانا سنگھے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز مسلسل بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ منسوخ کردیا گیا جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے گروپ ٹو کے اس میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم کھیل شروع ہی نہ ہو سکا کیونکہ بارش شدت اختیار کرتی گئی اور گراؤنڈ کے کورز پر پانی جمع ہو گیا۔

منگل کو دو سابق چیمپئنز کے درمیان ٹاکرے میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ بدھ کو ٹورنامنٹ کے شریک میزبان سری لنکا سے کھیلے گا۔

ہلکی بوندا باندی کے بعد شدید بارش شروع ہو گئی اور ایک گھنٹہ 10 منٹ سے زائد تاخیر کے بعد اوورز ضائع ہونے لگے۔

اس صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقامی وقت کے مطابق رات 10:16 بجے ( عالمی معیاری وقت 4 بج کر 46 منٹ) تک 5 ، 5 اوورز کا میچ بھی ممکن نہ ہوسکا تو میچ کو بے نتیجہ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور میزبان سری لنکا سپر ایٹ کے گروپ 2 میں ہیں۔

ٹائٹل ہولڈرز بھارت، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز گروپ 1 میں شامل ہیں۔

ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Comments

Comments are closed.