BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بنوں حملہ: لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

ضلع بنوں میں ہفتے کو سیکیورٹی فورسز نےا پنے قافلے پر حملے کو ناکام بنا کر 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نام نہاد فتنۃ الخوارج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں ایک خودکش بمبار سمیت دیگر خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جارہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو سیکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک کر اس کے مذموم عزائم ناکام بنادیا، خوارج کی جانب سے حملے کا مقصد بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا  کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اگلے گروپ کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے نتیجے میں مانسہرہ کے رہائشی 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور پشاور کے رہائشی 28 سالہ سپاہی کرامت شاہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ لیفٹیننٹ کرنل فراز ایک بہادر کمانڈنگ آفیسر تھے جو اپنے دلیرانہ اقدامات کے لیے مشہور تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، دہشت گردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان خوارج کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، سیکیورٹی فورسز کی ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

200 حروف