BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکا کا امن منصوبے میں تعاون پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسحاق ڈار
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کرنے اور حال ہی میں قائم کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے تاکہ غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اہم معدنیات کی ترقی اور انسدادِ دہشت گردی میں اپنی تزویراتی شراکت داری کی کلیدی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر نتیجہ خیز گفتگو کرنے پر مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امن کے فروغ، انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لانے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر ہونے والی بامعنی گفتگو کو بھی سراہا۔

انہوں نے مشترکہ مفادات کے تمام محاذوں پر واشنگٹن کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ جمعرات کو واشنگٹن میں ٹرمپ کی زیرِ قیادت بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شرکت کو ایک اعزاز قرار دیا اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل امن کا حصول ایک اجتماعی مشن ہے، آج کا دن مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام آخر کار جنگ زدہ خطے میں طویل مدتی استحکام کا باعث بنے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف