BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ناصر سلیم ایچ بی ایل کے صدر و سی ای او کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے

  • سال 2024 میں محمد اورنگزیب کے استعفیٰ کے بعد ناصر سلیم کو ایچ بی ایل کا صدر اور سی ای او مقرر کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) جو پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد ناصر سلیم کی مزید دو سالہ مدت کے لیے دوبارہ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ایچ بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ناصر سلیم کو 30 اپریل 2026 سے مزید دو سال کی مدت کے لیے بینک کا صدر اور سی ای او مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ تمام متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ بینک نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

سال 2024 میں محمد اورنگزیب کے استعفیٰ کے بعد ناصر سلیم کو ایچ بی ایل کا صدر اور سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔

ایچ بی ایل کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ناصر سلیم ایک تجربہ کار بینکر ہیں جنہیں امریکہ مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان میں بینکاری کا 36 سالہ وسیع تجربہ حاصل ہے۔

وہ 2017 سے ایچ بی ایل سے وابستہ ہیں اور وہ چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)، ہیڈ آف برانچ اینڈ اسلامک بینکنگ اور ہیڈ آف گلوبل آپریشنز جیسے اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے (فنانس) کی ڈگری رکھتے ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے فیلو ہیں، وہ فی الوقت پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

Comments

200 حروف